پاکستان اسٹار بیٹسمین محمد رضوان نے میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف کا انگریزی نسخہ تحفے کے طور پر دیا۔ یہ بات خود پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیڈن نے اپنے حالیہ آسٹریلوی انٹر ویو میں کی جس میں انھوں نے پاکستان ٹیم کی نماز پڑھنے کی عادت کو بھی سراہا اور کہا کہ اس سے پاکستان ٹیم کے ڈسپلن کا بھی پتا چلتا ہے۔ مزید یہ کہ انھوں نے کہا کہ ایسا ڈسپلن آسٹریلوی کھلاڑیوں میں دیکھنے کو نہیں ملتا۔ ہیڈن جو ماضی کے ما یہ ناز جارحانہ اوپنر تصور کیے جاتے ہیں ان کا کہنا تھا کچھ وقت نکال کر قرآن مجید کا مطالعہ کرتے ہیں جس سے ان کو اسلام کے بارے میں سیکھنے کو مدد ملتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان ڈریسنگ روم کے اندر بہت اچھا ماحول ہے اور ان کا پاکستان کے حوالے سے جو تاثر تھا اس میں بھی بہت حد تک تبدیلی آئی ہے۔ ہیڈن نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے اندر بہت انکساری ہے اور بابر اعظم بہت اچھے انسان ہیں۔ ہیڈن نے مزید کہا کہ ان کو علم نہیں تھا کہ مذہب اور ایمان کا اتنا گہرا اثر ہوسکتا ہے۔ہیڈن نے محمد رضوان سے تعلقات کو مثالی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اسلام سمجھنے میں ان سے مدد ملتی ہے۔
Discussion about this post