وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پنجاب میں اس وقت مکمل طور پر پرامن اور پرسکون ہے۔ کے پی کے علاوہ سب نے فتنہ فساد مارچ کو مسترد کردیاہے۔ وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق ان افواہوں میں کوئی سچائی نہیں کہ یاسمین راشد یا کسی اور پی ٹی آئی خاتون رہنما کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کہتتے تھے ۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ لانگ مارچ کے لیے اس قدر انتظامات کرنے کی ضرورت نہیں۔ عوام سے معذرت کرتے ہیں کہ اس لانگ مارچ کی وجہ سے ان کی زندگی متاثر ہوئی۔ عمران خان کا عمل غیرآئینی ہے۔عوام نے لانگ مارچ کے بجائے گھروں پر رہنے کو ترجیح دی۔ عمران خان جلسہ کرنا چاہتے ہیں تو کریں لیکن حقوق پامالی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اُن کے مطابق عدالت عالیہ آئین کی سربلندی کے لیے جو حکم کرے گی، اسے بجالائیں گے۔ پی ٹی آئی کی پٹیشن پر ایک مذاکراتی ٹیم بنانے کا کہا ہے۔تحریک انصاف نے بابراعوان کی سربراہی میں 4 رکنی ٹیم بنائی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیم کا تقرر کرنے کا کہا ہے۔
Discussion about this post