آج ملک بھر میں قرارداد پاکستان کا دن منایا جارہا ہے۔ جب 23 مارچ 1940 کو آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ ریاست کی قرارداد پیش کی گئی تھی۔ جس کے بعد 7 سال کے انتہائی مختصر عرصے میں پاکستان معروض وجود میں آیا۔ یہ قرارداد لاہور منٹو پارک میں میں پیش کی گئی جہاں اس کی یادگار کے طور پر مینار پاکستان کی تعمیر ہوئی ۔
اس تاریخ ساز دن کی مناسبت سے ملک کی ترقی، خوش حالی اور سلامتی کی خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے، پاک فوج کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں 31جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ اس دن کی مناسبت سے مسلح افواج کی پریڈ اسلام آباد میں ہورہی ہے۔ جس میں صدر، وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر ملکی اور غیر ملکی مہمان شرکت کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کا پیغام
یوم پاکستان کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 23 مارچ تخلیق پاکستان کے حقیقی مقاصد انصاف اور مساوات پر کاربند رہنے کے ہمارے عزم کی تجدید کا دن ہے، آج ہم بابائے قوم اور تحریک آزادی کے ان تمام رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے بے مثال قربانیوں کے ذریعے قوم کو متحد کرنے کی جدوجہد کی۔
نوجوان نسل کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ یہ وطن طویل جمہوری جدوجہد سے معرض وجود میں آیا اور اب اس کے استحکام اور ترقی کی کلید سخت محنت ، دیانتداری اور اخلاقیات میں مضمر ہے،
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا پیغام
صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ یوم ِ پاکستان برصغیر کی تاریخ میں کئی حوالوں سے اہم دن ہے، 1940 میں اس دن مسلمانوں نے جداگانہ انتخاب کی بجائے علیحدہ ریاست کا مطالبہ کیا۔ وقت نے مسلمانوں کے علیحدہ ملک کے مطالبے کو سیاسی طور پر درست ثابت کیا ہے،
مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کی صورت حال واضح ثبوت ہیں کہ متحدہ ہندوستان میں ہندو اکثریت کے رحم و کرم پر مسلمانوں کا کیا حشر ہوتا۔
Discussion about this post