لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ جس کے دوران توصیف خانم، سعدیہ ایوب، ثروت شاہد، نادرہ عمر، وحید الرحمٰن، ساجد، بلال اور فرحانہ فاروق کو بےگناہ قرار دے دیا۔ اس موقع پر ان کے وکلا نے ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی استدعا کی۔عدالت نے ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر انہیں نمٹا دیا۔ دوسری جانب جے آئی ٹی نے تفتیش میں احسان نیازی کی بہن حاجرہ نیازی، سید فاطمہ حیدر، بینا ذیشان اور رخسانہ نوید کو گناہ گار قرار دے دیا۔ عدالت نے حاجرہ نیازی سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے ضمانت پر دلائل طلب کر لیے۔
Discussion about this post