برطانوی ڈپلومیٹک پولیس کے دورے کے موقع پر پاکستانی عملے نے سابق چیف جسٹس کی گاڑی پر مبینہ حملے کے معاملے سے متعلق بریفنگ دی۔ انہیں بتایا گیا کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ہائی کمیشن کی گاڑی میں تھے۔ برطانوی ڈپلومیٹک پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن کو واقعے کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی۔ لندن میں پاکستان ہائی کمیشن نے کسی کو نامزد کیے بغیر سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے واقعے سے متعلق باضابطہ شکایت درج کروائی تھی۔ پاکستانی ہائی کمیشن کی شکایت سے متعلق تصدیق کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس پاکستان پر حملے سے باخبر ہیں ، واقعہ سٹی آف لندن میں پیش آیا جہاں کی پولیسنگ سٹی آف لندن کے ذمے ہے۔
Discussion about this post