بابراعظم اپنی بہترین اور غیر معمولی قیادت کی بنا پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو مجبور کر بیٹھے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی ٹیم کا اعلان کریں تو اُس کا کپتان وہی ہو۔ اسی بنا پر انہیں اس ایونٹ کے آئیڈل کھلاڑیوں کی کپتانی کے لیے منتخب کیا گیا۔ جبکہ اس ٹیم میں اوپنر کے طور پر ڈیوڈ وارنر اور جوز بٹلر کو شامل کیا گیا۔ ون ڈاؤن کی پوزیشن پر خود کپتان بابراعظم کا چناؤ ہوا۔ جس کے بعد سری لنکا کے چاریتھ آسلنکا، جنوبی افریقا کے ایڈم مرکم اور پھر برطانوی آل راؤنڈر معین علی کا نام بھی اس ٹیم میں شامل ہے۔ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے وندو ہسرنگا بھی بابراعظم کی ٹیم میں شامل ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کفایتی بالنگ کرانے والے آسٹریلوی اسپنر ایڈم زمبا کو بھی منتخب کیا گیا ہے۔ آسٹریلوی فاسٹ بالر جوش ہیزل وڈ، کیوی بالر ٹرنٹ بولٹ اور جنوبی افریقی نوکیے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی بہترین ٹیم میں شامل ہیں۔ جبکہ ان 11کھلاڑیوں کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی کو 12ویں کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ’آئیڈل ٹیم‘ میں بھارت کا کوئی بھی بلے باز، بالر یا اسپنر جگہ نہیں بناسکا۔
یہ پڑھنا نہ بھولیں:
ننھے کپتان کا بابراعظم کے نام خط
شاباش پاکستانی ٹیم۔۔ میچ نہیں تو کیا دل تو جیت لیے
آسٹریلیا سے ہار پر کوئی کسی پر انگلی نہ اٹھائے، کپتان بابر اعظم
Discussion about this post