انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی پر بات کی جائے تو بلے بازوں میں بابراعظم بدستور دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ پہلی پوزیشن انگلش بلے باز ڈیوڈ میلان کا قبضہ برقرار ہے ۔ پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی ساتویں پوزیشن ہے ۔ بابر اعظم اور رضوان کے علاوہ کوئی اور بلے باز ٹاپ 10 پوزیشن میں جگہ بنانے میں ناکام رہا ہے ۔ افتتاحی بلے باز فخر زمان کا نمبر 46 واں ہے جبکہ محمد حفیظ کی پوزیشن 57 ویں ہے ۔ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کی 5 ویں پوزیشن قائم ہے
In the @MRFWorldwide ICC Men’s T20I Player Rankings:
🔹 Shakib Al Hasan makes significant gains
🔹 Ryan Burl climbs up one spot in all-rounders listFull list: https://t.co/uR3Jx2jJ5V pic.twitter.com/wOUi3QHkKG
— ICC (@ICC) September 8, 2021
۔
ٹی ٹوئنٹی بالرز کی درجہ بندی
بالرز کی درجہ بندی جنوبی افریقی اسپنر تبریز شمسی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔ فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی 23 پوزیشن پر جگہ بنانے میں کامیاب رہے ۔ بدقسمتی سے بالرز کی اس درجہ بندی کے ٹاپ 20 بالرز میں کوئی بھی پاکستانی بالرز شامل نہیں۔
↗️ Woakes enters top 10 in all-rounders list
↗️ Bumrah moves up one spot in bowlers rankingsThe latest @MRFWorldwide ICC Men’s Test Player Rankings 👉 https://t.co/xgdjcxK2Tq pic.twitter.com/yOyxsdXLp4
— ICC (@ICC) September 8, 2021
آل رآۤؤنڈر کے ٹاپ 10میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی نہیں
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے لمحہ فکریہ بھی ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کے آل راؤنڈر کی درجہ بندی میں اس کا کوئی بالر شامل نہیں ۔ پہلی پوزیشن پر بنگلہ دیشی شکیب الحسن کی جگہ مستحکم ہے ۔ جبکہ دوسرے نمبر پر افغان اسپنر محمد نبی کا قبضہ ہے ۔ محمد حفیظ بڑی مشکل سے 11ویں پوزیشن پر جگہ بنانے میں سرخرو ہوئے ۔ ان کے علاوہ ٹاپ 20 میں کوئی بھی پاکستانی آل راؤنڈر کا نام شامل نہیں ہوسکا ۔
پاکستانی کھلاڑیوں کی یہ مایوس کن کارکردگی اس اعتبار سے بھی غور طلب ہے کہ اگلے ماہ متحدہ عرب امارات میں ٹی 20 کا عالمی کپ سج رہا ہے اور ایسی صورتحال میں ٹیم کیا کاردگی دکھائے گی یہ سوال سب کو پریشان کررہا ہے ۔
Discussion about this post