اکتوبر میں کس نے بہترین پرفارمنس دکھا کر پرستاروں کو متاثر کیا۔اسی سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ہر ماہ ’پلیئر آف دی منتھ‘ کے لیے رائے شماری کراتی ہے۔اس بار جو تین کھلاڑی اپنی دلکش اور یادگار کارکردگی کی بنا پر مقابلے میں ہیں، ان میں بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن، نمبییا کے ڈیوڈ ویزے اور پاکستان کے دھواں دھار بلے باز آصف علی شامل ہیں۔ آئی سی سی کے مطابق آصف علی نے اب تک کھیلے جانے والے 2مقابلوں میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی ہے۔ بالخصوص افغانستان کے خلاف آخری لمحات میں انہوں نے 4چھکے مار کر پاکستان کو سرخرو کرایا۔ جبھی انہیں اس مقابلے میں جگہ بنانے کا اہل سمجھا گیا۔ اسی طرح نمبییا کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے کی کارکردگی بھی متاثر کن رہی ہے۔ جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز میں اب تک 132کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 162رنز جوڑ چکے ہیں۔ ’پلیئر آف دی منتھ‘ کے ووٹنگ شروع ہوچکی ہے۔ جس کے نتائج کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
Discussion about this post