اگر آپ آئی فون استعمال کرتے ہیں تو یقینی طور پر منتظر ہوں گے کہ اس کا نیا ماڈل کب آئے گا اور اس میں کس طرح کی خصوصیات ہوں گی ۔ کہا جارہا ہے کہ ” آئی فون 13″ کا دیدار اگلے ہفتے 14 ستمبر کو متوقع ہے ۔ جس میں پہلے سے زیادہ اورنئے فیچرز متعارف کرائے جارہے ہیں۔ جدید کیمرے اور دیر تک چلنے والی بیٹری سے آراستہ یہ نیا ماڈل اُن علاقوں میں سیٹلائٹ مواصلات کے ذریعے کام کرے گا جہاں موبائل نیٹ ورک کی کوریج نہیں۔
کیمرے میں جدت
نئے ماڈل میں جدید ڈسپلے اسکرین ہوگی جبکہ اس بار کیمرے میں بھی اوربہتری لائی جارہی ہے ۔ کیمرا مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو اپنانے کے باعث ” ہائی ریزولوشن ” تصاویر لینے کی اہلیت رکھتا ہوگا، خاص طور پر ایسے مقامات پر جہاں کم روشنی ہو یا پھر تاریکی ہو ، صاف اور بہترین عکاسی کے لیے نئے ماڈل میں کئی نئے آپشنز دیے جارہے ہیں۔
کیمرے سے سنیما ٹوگرافی
ایک نیا امیجنگ سسٹم متعارف کرایاجارہا ہے جسے ” سینماٹک ویڈیو” کہا جاتا ہے ، مطلب یہ ہے کہ کیمرا سینما ٹوگرافی کے معیار کے ساتھ شوٹنگ کر سکے گا۔ یہ امیجنگ صارفین کو ویڈیو ریکارڈنگ مکمل ہونے کے بعد بلر ایریا (بلر) کی مقدار کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ لائٹنگ اور بیک گراؤنڈ ایفیکٹس کو ایڈجسٹ کرنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔
اس نظام کو موثر بنانے کے لیے "ایپل” نے تصاویر پر ایک "فلٹرز” سسٹم تیار کیا ہے جس کے نتیجے میں "آئی فون 13” کے صارفین تصویر کے مخصوص حصوں پر فلٹرز کو فوکس کر سکیں گے۔ جس کے بعد صارفین کو ویڈیو ایڈیٹنگ کی زیادہ بہتر سہولت مل سکے گی ۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ” ایپل آئی فون 13 کے 4 ورژن جاری کرے گا ، جس سے صارفین کو مزید آپشن ملیں گے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جو تکینکی خامیوں حالیہ ماڈلز میں رہی ہیں ، انہیں اس نئے ماڈل میں دور کردیا جائے گا ۔
قیمت کیا ہوگی ؟
اس بارے میں ابھی تک ایپل نے کوئی رائے ظاہر نہیں کی لیکن اندازہ لگایا جارہا ہے کہ آئی فون 12 کے مقابلے میں اس کی قیمت میں کچھ زیادہ ہوگی ، اس کی ایک وجہ اس میں شامل جدید اور نئے فیچرز ہیں۔
Discussion about this post