آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شاندار پرفارمنس کے ثمرات آنے لگے، جس کے تحت پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ پر چھائے کالے بادل چھٹنے لگے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے بعد آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے بھی 24 سال بعد دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے مطابق مہمان ٹیم آئندہ سال مارچ اور اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی، 1998 کے بعد یہ آسٹریلیا کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ جس میں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ شامل ہے۔ شیڈول کے مطابق سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہوگا، دوسرا ٹیسٹ میچ 12 تا 16 مارچ تک راولپنڈی اور تیسرا 21 تا 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کے چاروں وائیٹ بال میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ یہ میچز 29 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہیں گے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 8, 2021
آسٹریلیا کی جانب سے دورہ پاکستان کے اعلان پر پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کو خوش آمدید کہنے پر مسرور ہوں، انہیں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے انعقاد پر ذاتی طور پر بہت خوشی ہے۔ دوسری جانب چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام کرکٹ سے پیار کرتی ہے، ہمارا آئندہ سال دورہ پاکستان وہاں موجود کرکٹ فینز کو مزید پرجوش کرے گا۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 8, 2021
اس خبر سے متعلق مزید پڑھیں:
Discussion about this post