جب بات ہو آن لائن شاپنگ فراڈ کی تو تقریباً ہر دوسرے بندے کے پاس کوئی نا کوئی قصہ ضرور ہوتا ہے، جو آپ کو کبھی حیرت میں مبتلا کردیتا ہے تو کبھی آپ اس غلطی پر ہنسنے پر مجبور ہوجاتے ہیں، ایک ایسا ہی قصہ نیویارک کی ٹک ٹاکر مریم کے ساتھ بھی پیش آیا، جہاں انہوں نے آن لائن شاپنگ فیل ہونے کی ساری داستان اپنی ٹک ٹاک ویڈیو میں شیئر کرڈالی، ویڈیو کے مطابق مریم صارفین کو بتاتی ہیں کہ ایک آن لائن ویب سائٹ سے انہوں نے اپنی خوابیدہ گہرے نیلے رنگ کی مخمل کی آرام دہ کرسی خریدی جس پر شپنگ مفت تھی جبکہ پیچ پر کرسی کے کنارے پر سنہری دیدہ زیب نقش نگاری کی تفصیلات بھی موجود تھی۔ کرسی اتنی بڑی دکھائی دی کہ ایک شخص اس پر آرام سے بیٹھ سکتا ہے۔
@holyhijabi What I ordered vs. what I got wait for it 😭#funny #expectationvreality #thisiswhatigot #fyp #foryou #haha #chair #mini #sofa #ohno #crying ♬ original sound – Kneely_Knight
تاہم مریم نے جب یہ کرسی حاصل کی تو وہ حیرانی میں مبتلا ہوگئی، انہیں ان کی خواہش کے مطابق کرسی نہیں پہنچائی گئی جس کی تشہیر کی گئی تھی بلکہ وہ ایک چھوٹا سا کرسی کا ورژن نکلا جو ممکنہ طور پر گڑیا کے گھر کے فرنیچر کی چیز کے طور پر بنایا گیا تھا۔ مریم نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میں اپنی اس دانستہ غلطی پر ہنسو یا روؤں۔ ہولی حجابی کے نام سے جاری یہ اس ویڈیو کو اب تک 730 ہزار صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی جاری ہیں، ایک صارفین نے مریم سے اس کرسی کی قیمت جاننی چاہی جس پر ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ یہ کرسی کوئی معمولی قیمت کی نہیں تھی۔ جبکہ باعث کا کہنا تھا کہ کمپنی کے خلاف کارروائی کی جائے جس پر خاتون ٹک ٹاکر کی جانب سے کمپنی کی اس کارستانی کے خلاف کسی قسم کی کارروائی سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
Discussion about this post