امریکی ریاست میکسیکو سے تعلق رکھنے والے ایک نیوز اینکر کی سوشل میڈیا پر ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں ان کو براہ راست نشریات کے دوران غصے سے بھرپور چیختے چلاتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو کے مطابق غصے سے بے قابو اینکر لیونارڈو شوئبل کے آپے سے باہر ہونے کی وجہ اینٹی ویسکرز کا ویکسی نیشن نہ کرانا اور ماسک نہ پہننا ہے، ویڈیو میں غصے میں لال لیونارڈو ویکسین نہ لگوانے والوں کی خوب کھینچائی کررہے ہیں اور چیخ چلا کر پورے اسٹوڈیو کو سر پر اٹھایا ہوا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اپنی اور دوسروں کی زندگیاں بچانے کے لیے کورونا ویکسین لگوائیں، اینٹی ویکسرز کے غیرذمہ دارانہ رویے پر سیخ پا ہوتے ہوئے لیونارڈو نے زور دیا کہ اگر آپ نے ویکسین نہیں لگوائی تو آپ بے وقوف ہیں چہرے پر ماسک پہنیں۔
🖥#VíaZoom Leonardo Schwebel (@LeoSchwebel), conductor de @TelediarioGDL, habla sobre su vídeo viral donde arremetió contra las personas que niegan a vacunarse.
"Pónganse el m#ldito cubrebocas”#TelediarioEnEl6 | #EnDirecto https://t.co/VqUPqVgacF pic.twitter.com/eA3dtHVj0i
— @telediario (@telediario) January 17, 2022
لیونارڈو شوئبل کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بھی خوب واویلا مچایا جس کے بعد نیوز اینکر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے رویے پر افسوس ضرور ہے لیکن بعض اوقات آپ اور لوگوں کو آگے بڑھنے کے لیے چیخنا پڑتا ہے۔ اینکر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی کوئی پرواہ نہیں لوگ انہیں پاگل کہہ کر پکاریں یا وہ کیا سوچتے ہیں، لوگوں کو وباء سے بچاؤ کے لیے ماسک پہننا چاہیے۔
Discussion about this post