حرمین ایکسپریس ٹرین اپنی تیزرفتاری کی بنا پر اپنی مثال آپ ہے جو مکہ اور مدینہ کے مقدس شہروں تک مسافروں کو پہنچاتی ہیں۔ جس سے گھنٹوں کا فاصلہ اور زیادہ کم ہوگیا ہے۔ سعودی وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ حرمین ایکسپریس ٹرین کو چلانے کے لیے وہ سعودی خواتین کی رجسٹریشن کھولنے جارہا ہے۔ اس رجسٹریشن میں کامیاب ہونے والی خواتین کو ٹرین چلانے کی باقاعدہ تربیت دی جائے گی۔ جس کے نتیجے میں سعودی خواتین اس قابل ہوجائیں گی کہ وہ از خود اس رجسٹریشن کا یہ عمل 13 جنوری تک کھلا رہے گا۔ تربیتی پروگرام 15 فروری سے جدہ میں شروع ہوگا اور اس میں ریل پروجیکٹ سے منسلک کام کی جگہوں پر عملی تربیت بھی شامل ہے۔
Discussion about this post