میٹا کی زیر ملکیت پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک نئے اور حیران کن فیچر پر کام کرنا شروع کردیا ہے جس کے تحت صارف کو طویل ترین پیغامات سننے کے لیے چیٹ پر نظریں جمائے رکھنے اور ایپ کھلی رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ صارف پس منظر میں وائس میسج کو سنتے ہوئے دوسری چیٹ پر جاسکیں گے اور دیگر پیغامات اور تصاویر دیکھ سکیں گے۔
واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے یہ ‘گلوبل وائس میسج پلیئر’ عوامی اعتراض پر لانچ کیا جائے گا جسے ابتدائی طور پر آئی فون کے بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے متعارف کروایا جائے گا جو جلد ہی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔ اس سے قبل واٹس ایپ انتظامیہ نے وائس میسج کی رفتار کنٹرول کرنے اور بھیجنے سے پہلے خود سننے کا بھی فیچر لانچ کیا تھا جسے صارفین کی جانب سے بے حد سراہایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:
Discussion about this post