سوشل میڈیا پر فلسطینی معصوم اور نہتے 2 بچوں کی فریاد کرتی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ جس میں 10 برس کا محمد اور 12 سالہ داؤد اسرائیلی فوج کے نرغے میں ہیں۔ دونوں بچے بلک بلک کر رو رہے ہیں اور اپنی رہائی کی التجائیں کررہے ہیں۔ اسرائیلی فوجی انہیں گرفتار کرنے کے لیے موبائل وین طلب کررہا ہے، جس پر دونوں بچوں نے انتہائی درد مندانہ انداز میں یہی کہا ہے کہ انہوں نے کچھ نہیں کیا، یہ دلوں کو گھائل کرتی ویڈیو برطانیہ میں فلسطین کے مشن کے ہیڈ حسیم زوملوٹ نے شیئر کی ہے۔ ان کے مطابق یہ مقبوضہ مشرقی یروشلم کا منظر ہے۔ اسرائیلی فوج، دنیا کی سب سے زیادہ "اخلاقی فوج ” کا عملیی نمونہ۔ یہی مقبوضہ علاقے کی حقیقت ہے۔ 73 سال بعد کیا یہ کافی نہیں؟
Israel’s military — the “most moral” in the world — in action today in occupied East Jerusalem against Muhammad, 10, and Dawoud, 12. That is reality in occupied territory. After 73 years, is it not enough?#EndIsraeliAparthieh #SaveSheikhJarrah #Jerusalem #Palestine pic.twitter.com/OwjsauQV1b
— Husam Zomlot (@hzomlot) March 6, 2022
Discussion about this post