حمزہ ہارون یوسف کسی تعارف کے محتاج نہیں۔والد کا تعلق پاکستانی علاقے میاں چنوں سے ہے جبکہ خود حمزہ ہارون یوسف اسکاٹش کابینہ کے پہلے مسلم وزیر ہیں، جن کے ذمے صحت اور سوشل کئیر کے معاملات کو دیکھنا ہے۔گزشتہ دنوں بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے وہ اپنا گھٹنا تڑوا بیٹھے، جبھی ڈاکٹروں کے مشورے پر میڈیکل اسکوٹی آنے جانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
ہوا کچھ یوں کہ آج پارلیمنٹ کی راہداری میں معاون کو کچھ ہدایت دے رہے تھے، میڈیکل اسکوٹی کو دھیرے دھیرے آگے بڑھاتے بھی جارہے تھے لیکن اسی دوران توازن بگڑا اور اوندھے منہ زمین پر آگرے، اب اس سارے منظر کو برطانوی نشریاتی ادارے کے اسکاٹ لینڈ میں سیاسی معاملات کی رپورٹنگ کرنے گلین کیمبل نے کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیا۔ انہوں نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لگتا ہے حمزہ ہارون کے لیے کام کا اچھا دن نہیں تھا۔
The health secretary @HumzaYousaf does not appear to be having a good day at work…
H/T @STVAlison pic.twitter.com/BAolpCEmqX
— Glenn Campbell (@GlennBBC) September 16, 2021
اس سارے معاملے میں اُس وقت تناؤ آیا جب حمزہ ہارون یوسف نے برطانوی رپورٹر کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے جواباً ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میڈیا کی جانچ پڑتال پر کبھی شرمندہ نہیں ہوں۔ یقین ہے کہ زخمی ہونے کے دوران اُن کے گرنے کی ویڈیو کو ٹوئٹ کرنے کی ضرورت نہیں، پتا نہیں کیا مقصد تھا، اگر کوئی اور شخص بیساکھیوں یا وہیل چیئر پر رہتے ہوئے گر گیا ہو تو کیا آپ کے لیے اسے فلمانا اور عکس بند کرنا ضروری ہوگا؟۔
All for media scrutiny & never shy away from it. Just not sure there is need or purpose to tweet out a video of me falling over while injured. If anyone else had fallen over while on crutches, a knee scooter, or in a wheelchair would your first instinct be to film it & tweet out? https://t.co/sM7ue70CDg
— Humza Yousaf (@HumzaYousaf) September 16, 2021
بس پھر کیا تھا سوشل میڈیا پر جہاں حمزہ یوسف کے حمایتی تھے، وہیں مخالف بھی۔ اسکاٹش سیکریٹری خزانہ کیٹ فوربز نے بھی حمزہ یوسف کے حق میں ٹوئٹ کیا کہ یہ بہت تکلیف دہ ہے اور سمجھ نہیں آرہا کہ کسی زخمی شخص کے گرنے کی ویڈیو کس عوامی مفاد میں تھی۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ انسانی وقار کو ضائع کردیاگیا۔ ایک صارف کے مطابق یہ قابل نفرت صحافت ہے۔
Absolutely disgusting from Campbell. Unfortunately not surprising. Sincerely hope you are okay.
— Christine Cairns (@ChristineCair15) September 16, 2021
کچھ صارفین ایسے بھی ہیں جنہوں نے تین سال پہلے اسکاٹش کپ کے فائنل میں اسٹنٹ ریفری کی ذمے داری نبھانے والے ایم پی ڈگلس روز کے گرنے پر حمزہ یوسف کے طنزیہ ٹوئٹ کا اسکرین شارٹ لے کر انہیں یاد دلایا ہے کہ وہ بھی ماضی میں کسی کا مذاق اڑا چکے ہیں۔
This you mate??? pic.twitter.com/kw5w1SZpNp
— ᑕᗩᗰᑭᗷᗴᒪᒪ ᗩᑎᗪᗴᖇᔕᗝᑎ🇬🇧 🏴 (@scotsladlol) September 16, 2021
Oh dear Douglas Ross MP!
Assistant referee Douglas Ross MP took a tumble during Celtic’s 2-0 win over Motherwell in the Scottish Cup final, much to the delight of the fans! pic.twitter.com/yNmSGNpU7s
— BBC Sportsound (@BBCSportsound) May 19, 2018
Discussion about this post