سابق مفرور افغان صدر آشرف غنی کے لیے مزید رسوائی کا سامان تیار ہے اور اب ان کے باڈی گارڈ نے الزام داغ دیا کہ اشرف غنی بلین ڈالرز کے بیگز لیکر افغانستان سے مفرور ہوگئے تھے۔ پیراز عطا شرافی نے یہ انکشاف بھی کیا یہ پیسہ افغان عوام کے لیے تھا جو سابق افغانی صدر لے کر فرار ہوگئے۔ یہ باڈی گارڈ اس وقت انڈر گراؤنڈ ہے اور اشرف غنی کے بد عنوانی کے قصے سے پردہ اٹھا رہا ہے۔ ۔ یہ تازہ انکشاف انھوں نے انٹرنیشنل جریدے آن لائں میل کو کیا۔مزید یہ کہ حالیہ ہفتے امریکی ادارے برائَے افغانستان ری کنسٹرکشن کے اسپیشل انسپیکٹر جنرل جان سوپکو نے امریکی کانگریس کو آگاہ کیا کہ وہ سابق مفرور افغان صدر اشرف غنی کے مبینہ مالی غبن اور بدعنوانی پر تحقیقات کریں گے۔ سابق افغان صدر پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنے ساتھ کئی ملین ڈالرز جو اس وقت کی افغان حکومت کو مالی امداد کے طور پر امریکہ کی طرف سے دیے گئے تھے کہ تاکہ وہ اسے عوام پر صرف کریں اسےاپنے ساتھ لے کر بیرون ملک فرار ہوگئَے تھے۔
اس وقت اشرف غنی متحدہ عرب امارات میں مفرور زندگی گزار رہے ہیں۔ البتہ اشرف غنی نے اپنے اوپر مالی بد عنوانی کے الزامات کو رد کرتے ہوئے پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ ان پر لگنے والا الزام غلط ہے اور انھوں نے اقتدار سے اس لیے سبکدوشی اختیار کی تھی کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کی ان کی وجہ سے مزید افغان عوام کا خون بہے، یاد رہے کہ اشرف غنی کو دنیا بھر سے تنقید کا سامنا رہا جب انھوں نے اگست کے مہینے میں یکطرفہ طور پر طالبان کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے بعد فرار کا راستہ چنا۔ تب ہی سے ان پر ان الزامات نے زور پکڑا کہ اپنے ساتھ کئی سارے اربوں ڈالرز بھی لے اڑے تھے۔ ان الزامات کی تحقیقات کے لیے امریکی کانگریس بھی اب زور دے رہی کہ مزید تحقیقات کی جائیں۔ جان سوپکو نے البتہ کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سامنے اس بات کی قطعاً نفی نہیں کی کہ اشرف غنی یا ان کی سابقہ کابینہ کے ممبران کرپشن میں ملوث ہوں مگر ان کے بقول افغانستان یا ڈیویلپنگ ممالک میں کرپشن یا دولت کی ریل پیل بہت عام سی بات ہے مگر اس وقت ان کے پاس کوئی شواہد نہیں کہ جس سے اشرف غنی پر کوئی الزام ثابت ہو۔ اس وقت امریکہ نے افغان طالبان کی حکومت کو بالکل بھی تسلیم نہیں کیا اور اس سے جڑی آِئندہ آنے والی مالی امداد پر بھی پابندی ہے۔
اسی بارے میں مزید جاننے کے لیے کلک کریں :
امریکہ کا اشرف غنی کی بدعنوانی کے خلاف تحقیقات کا اعلان
افغانستان سے فرار ہونے والے اشرف غنی کی پھر معافی تلافی
Discussion about this post