افغان حکام کے مطابق افغانستان میں گزشتہ رات 6 اعشاریہ ایک شدت کے ساتھ زلزلہ آیا۔ جس کے جھٹکے کابل، غزنی ، خوست، ننگر ہاراور لغمان میں محسوس کیے گئے۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ اس تباہ کن زلزلے کی وجہ سے اموات کی تعداد 950 ہوگئی ہے جبکہ 610 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ زخمیوں تک پہنچنے اور طبی سامان اور خوراک کی فراہمی کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کیے جارہے ہیں۔ افغان حکام نے عالمی تنظیموں اوراقوام عالم سے اپیل کی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کی مدد کی جائے۔
Discussion about this post