انتخابات کرانے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر نے صدر مملکت کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اکتوبر 2022 میں انتخابات کرانے کے لیے تیار ہیں، آئین و قانون کے مطابق شفاف اور غیرجانبدارانہ الیکشن کے لیے اضافی 4 ماہ درکار ہونگے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ عام انتخابات سے متعلق اہم مشاورت کے لیے صدر مملکت اجلاس بلائیں۔ یاد رہے کہ ایوانِ صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خط جاری کیا گیا تھا۔ جس میں الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر الیکشن کرانے کیلئے تاریخ دینے کا کہا گیا تھا۔
خبر سے متعلق مزید جانیے:
صدر نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد کے لیے خط لکھ دیا
Discussion about this post