سابق وزیراعظم عمران خان کے الیکشن کمیشن کے مخالف بیانات کا اب الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔ کمیشن نے عمران خان کے پشاور ورکرز کنونشن سے خطاب کا ریکارڈ پیمرا سے مانگ لیا ہے۔ اسی طرح سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ، خرم شیرزمان اورسینیٹر اعجاز چوہدری کے بیان کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ عمران خان نے پشاور ورکرز کنونشن میں الیکشن کمیشن کے خلاف مختلف الزامات عائد کیے تھے۔
Discussion about this post