چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت 5 رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ جس کے تحت الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی 5 مخصوص نشستوں پر نئے ارکان کا نوٹی فکشن روک دیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ان نشستوں پر نوٹی فکشن 20 نشستوں کے 17 جولائی کو ضمنی انتخابات کے بعد جاری کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں میں 3 خواتین اور 2 اقلیتوں کی نشستیں شامل ہیں۔ 25 منحرف ارکان اسمبلی کو الیکشن کمیشن نے ڈی نوٹی فائی کیا تھا۔ان میں مخصوص نشستوں کے ارکان بھی تھے، جن کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کے بعد مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہوگا۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آرٹیکل 224 (6) کے خلاف ہے۔ مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کی ترجیحاتی لسٹ پر نوٹی فکشن ہونا چاہیے۔
Discussion about this post