امریکی ریاست ہیوسٹن کے شہر ٹیکساس میں جمعے کی شب ایسٹرو رلڈ پارک میں کنسرٹ کا اہتمام کیا جارہا تھا۔ جس میں شرکت کرنے کے لیے موسیقی کے متوالے اس لیے بھی آئے تھے کیونکہ کورونا وبا کے بعد یہ موسیقی کا بڑا میلہ تھا۔ ناچ گانے کے دوران پرستار جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور پھر ایسے بدمست ہوئے کہ ایک کے اوپر ایک گرتے چلے گئے۔ صورتحال بگڑی تو پچاس ہزار افراد کے قریب تماشائیوں میں سے اکثر نے گھر کی راہ لینے کی ٹھانی لیکن اس دوران اچانک ہی بھگڈر مچ گئی۔ جس کے نتیجے میں 8افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے۔جبکہ 300کے قریب افراد کو اسپتالوں میں لایا گیا، جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ اس افرا تفری اور بھگڈر کے نتیجے میں بری طرح زخمی ہوئے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موسیقی کے اس میلے میں بیشتر افراد کی کوشش تھی کہ وہ کسی طرح اسٹیج کے قریب پہنچ کر من پسند گلوکار کو قریب سے دیکھ سکیں۔ امریکی ریپر اسٹارٹریوس اسکاٹ نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے ایک مرحلے پر پرفارمنس بھی روکی۔
Discussion about this post