امریکی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یو ایس اے آئی ڈی پروگرام کو مکمل ختم کرنے سے روک دیا۔ جج کارل نکولس نے 22 سو ملازمین کو جبری رخصت پر بھیجے جانے پر عارضی پابندی لگادی۔یو ایس اے آئی ڈی کے تقریباً تمام اوورسیز ملازمین کو 30 روز میں واپس بلانے کیخلاف بھی حکم جاری کیا گیا ہے۔ مقدمہ دائر کرنیوالی یونین نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ٹرمپ نے اقدام کے لیے کانگریس سے اجازت نہیں لی۔یو ایس اے آئی ڈی کیخلاف صدر ٹرمپ کا اقدام غیرآئینی اور غیرقانونی ہے۔
Discussion about this post