پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے دنیا کے خوبصورت اور ساڑھے7 ہزار فٹ بلندو بالا پہاڑوں کے درمیان سکردو ایئر پورٹ آج بین الاقوامی پروازوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے۔ بدھ کو پاکستان کے شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان کے شہر سکردو ایئرپورٹ کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا درجہ دیا گیا جس کے تحت آج سے سکردو ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کا آغاز ہوجائے گا۔ جہاں سیاح سکردو شہر کی برف سے ڈھکی حسین وادیوں سے خوب محفوظ ہوسکیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لکھا کہ وزیر اعظم کے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے منصوبے کے تحت 2 دسمبر سے سکردو ایئر پورٹ بین الاقوامی پروازوں کے لیے کھول دیا گیا۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شروعات میں آپریشن ہوا بازی کے ضابطے وی ایف آر کے تحت چلایا جائے گا۔
Skardu Airport Elevated to Int’l Status!
In line with the PM’s Vision Master Plan to promote tourism across the country Skardu Airport starts operating as an int’l airport from 02 Dec. Initially the operations will be under Visual Flight Rules (VFR) only. https://t.co/cAfxaqM2JZ pic.twitter.com/1Sf1M76bqB
— PCAAOfficial (@official_pcaa) December 1, 2021
سکردو سے بین الاقوامی پروازوں کے سلسلے کا شروع ہونا پاکستان اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیےکسی بڑی خبر سے کم نہیں ۔ یاد رہے کہ رواں سال کے شروع میں پی آئی اے نے لاہور سے سکردو کے لیے پروازیں شروع کی تھیں۔ اس سے قبل حکومت نے 17 سال بعد گلگت کے سیدو شریف ایئرپورٹ پر دوبارہ آپریشن شروع کیا تھا۔
Discussion about this post