اپنی بہادری اور ہزاروں جانوں کی حفاظت پر مامور گولڈ میڈلسٹ چوہا 8 سال کی عمر میں فوت ہوگیا۔ ‘مگاوا’ نامی چوہا اپنے سونگنے کی صلاحیت کے باعث افریقی ممالک کے لاکھوں لوگوں کا محافظ تھا جو اپنے ہینڈلرز کو مہلک بارودی اور دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کرکے خطرے سے آگاہ کرتا تھا۔ بیلجیئم کے خیراتی ادارے اپوپو کے تربیت یافتہ اس چوہے نے اپنے شاندار پانچ سالہ کیرئیر میں کمبوڈیا کے 100 سے زائد جان لیوا سرنگوں اور کیمیائی مواد کا سراغ لگایا، گولڈ میڈلسٹ چوہے نے مجموعی طور پر ایک لاکھ 41 ہزار مربع میٹر سے زیادہ زمین میں موجود بارودی سرنگوں کا پتہ لگایا جو کہ فٹ بال کے20 میدانوں کے برابر ہے۔
Hero rat Magawa could sniff out explosives ninety six times faster than conventional solutions
+ ‘He is small but he has helped save many lives,’ his handler said previously
READ MORE: https://t.co/Zhjz6GCrul pic.twitter.com/F5SIRt0gME
— Daily Mail Online (@MailOnline) January 11, 2022
یہ چالاک اور پھرتیلا چوہا اپنے فرائض میں اس قدر شاتر تھا کہ وہ صرف 20 منٹ میں ٹینس کورٹ کے جتنے بڑے میدان کو کھوجنے کی صلاحیت رکھتا تھا، جس میں عام طور پر میٹل ڈیٹیکٹر سے لیس کسی شخص کو چار سے پانچ دن لگتے ہیں۔ مگاوا کی بہادری کے اعتراف میں امریکا اور بلیجیم کی غیرمنافع تنظیموں نے اسے 2020 میں سونے کے تمغے سے بھی نوازا تھا۔
Discussion about this post