مقبول ترین فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام بھی ٹک ٹاک اور ٹوئٹر کے نقش قدم پر چل پڑا، میٹا انتظامیہ نے صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک ایسا نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کی مدد سے آپ اپنی پسند کے کسی بھی تین پوسٹ یا ریلز کو اپنی پروفائل کے اوپری حصے پر پن کرسکتے ہیں۔
اس فیچر کا استعمال کس طرح کریں؟
فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اپنی پروفائل میں جاکر کسی ایک پوسٹ یا ریل کو منتخب کریں، پھر پوسٹ کے اوپری دائیں کونے میں موجود تین نقطوں پر کلک کریں جس پر صارف دیے گئے آپشنز سے پن پوسٹ کے آپشن کا انتخاب کرسکتا ہے۔ جس کے بعد پن کردہ پوسٹ آپ کی پروفائل پر سفید پن آئیکن کے ساتھ دیکھیں گی۔ اس پوسٹ کا مقصد پروفائل پر آنے والے صارفین کو مخصوص مضامین دکھانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
You like it? You pin it 📌
You can now choose up to three posts or Reels to pin to the top of your profile. pic.twitter.com/9waQkueckG
— Instagram (@instagram) June 7, 2022
خیال رہے کہ اس سے قبل پن پوسٹ فیچر فیس بک ٹوئٹر اور ٹک ٹاک ایپلی کیشنز استعمال کرنے والے صارفین کو دیا جاچکا ہے، تاہم انسٹاگرام پر پوسٹ پر کئے گئے کمنٹس میں کسی 3 کمنٹس کو پن کیا جاسکتا تھا۔
Discussion about this post