پاکستانی روپے کی قدر میں دن بدن گراوٹ آتی جارہی ہے۔ غیر مستحکم معاشی اور سیاسی صورتحال کے پیش نظر ڈالر کے جیسے پر لگ چکے ہیں۔ انٹربینک میں آج ڈالر 197 روپے 75 پیسے کا ہوگیا ہے۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں یہ 200 روپے سے زیادہ کا مل رہا ہے۔ منگل کو بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 90 پیسے اضافہ ہوا تھا، جبکہ ڈالر اوپن مارکیٹ میں ساڑھے تین روپے اضافی رقم کے بعد فروخت کیا جارہا تھا۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں سیاسی اور معاشی صورتحال کے لیے موجودہ حکومت نے بروقت اقدامات نہ کیے تو ممکن ہے کہ ڈالر انٹر بینک میں 200 روپے سے بھی تجاوز کرجائے۔
عمران خان کی ناراضگی
تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ملکی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اُن کے ایک ٹوئٹ کے مطابق موجودہ حکومت کو برسراقتدار لا کر ان کی ٹیم کے سارے کاموں پر پانی پھیر دیا گیا ہے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے دور اقتدار میں وہ اور ان کی ٹیم معاشی شرح نمو کو 6 فی صد کے حصول کے قریب لے گئے تھے۔
جب تبدیلئ سرکار کی امریکی سازش کے ذریعے PTI کی حکومت کوہٹایاگیا تو ہم 6% کی معاشی شرحِ نموکےحصول کےقریب تھے۔ NRO-2 کو اپنی اولین ترجیح بنانےوالے مجرموں کےاس ٹولےنےمیری ٹیم کےکئےگئے سارے عظیم کام پر پانی پھیر دیا ہے۔ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/mPERaXu8Ko
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 18, 2022
Discussion about this post