آئی سی سی ہرمہینے کے بہترین کھلاڑیوں کے لیے ووٹنگ کراتی ہے اور اگست میں بہترین کارکردگی دکھانے والے 3کھلاڑیوں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی جانب سے ’پلیئر آف دی منتھ‘ کے لیے نامزد ہوئے ہیں جبکہ ان کے ساتھ بھارت کے جسپیت بمر ا اور انگلش کپتان جو روٹ شامل ہیں۔
A career-best haul in West Indies’ first innings 👏
What’s Shaheen Afridi got up his sleeves for their second?
Day 4 report 👉 https://t.co/Y6mTV2ywF8#WIvPAK #WTC23 pic.twitter.com/GQ2so6OAGi
— ICC (@ICC) August 24, 2021
شاہین شاہ آفریدی کا انتخاب کیوں ہوا؟
فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے اگست میں 2ٹیسٹ میچوں میں تباہ کن بالنگ کراتے ہوئے 18کھلاڑیوں کو میدان سے باہر کیا، ان میں شاہین شاہ کی بہترین بالنگ 51رنز دے کر 6کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا شامل تھا۔ اب اگر پاکستانی شائقین شاہین شاہ آفریدی کو اگست کے بہترین کھلاڑی کے طور پر منوانا چاہتے ہیں تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ویب سائٹ پر جا کر ان کے حق میں ووٹ دے سکتے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی۔پاکستانی بالنگ کا مضبوط ہتھیار
بلاشبہ شاہ شاہ آفریدی، ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیتے آرہے ہیں۔ پاکستانی کپتان چاہے کوئی بھی بھی، وہ شاہین شاہ آفریدی کی کاٹ دار اور ان سوئنگ بالنگ سے فائدہ ضرور اٹھاتا ہے۔ جبھی تو ہر اسپیل میں شاہین شاہ انہیں مایوس نہیں کرتے۔ 21برس کے شاہین شاہ ٹیسٹ میں 76، ون ڈے میں 53اور ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 32شکار کرچکے ہیں۔
Discussion about this post