پورٹ آف اسپین میں کھیلے گئے میچ میں پاپا نیو گینیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو یہ ان کے لیے تباہ کن ثابت ہوا۔ پاکستانی بالرز نے پوری ٹیم کو صرف 50 رنز پر ڈھیر کردیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے صرف 7 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔احمد خان کے حصے میں 3 وکٹیں آئیں۔

جن کے حصول کے لیے انہوں نے 10 رنز دیے۔ میچ کے ٹاپ اسکور اضافی رنز 19 رہے۔ کیونکہ پاپا نیو گینیا کی جانب سے 10 بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکے۔ صرف کرسٹوفر نے 11 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف صرف ایک وکٹ کھو کر حاصل کرلیا۔ پاکستانی ٹیم اب تک 3 میچز کھیل کر ناقابل شکست رہی ہے۔

Discussion about this post