معروف فیشن کمپنی بیلنسیگا کے گاہک اس وقت دنگ رہ گئے جب انہوں نے من پسند لگژری فیشن برانڈ کی نئی کلیکشن ”پیرس اسنیکر” میں پیش کیے گئے جوتوں کو دیکھا اور ان کا موازنہ کلیکشن میں پیش کیے گئے جوتوں کی قیمت سے لگایا۔ کلیکشن میں محدود طور پر 100 مختلف ڈیزائن رکھے گئے جہاں ایک جوڑی کی قیمت 1 ہزار 850 ڈالر رکھی جو پاکستانی ڈیڑھ لاکھ روپے بنتے ہیں۔ لیکن گاہکوں کے جس چیز نے حیران کیا وہ جوتوں کی حالت تھی۔
بیلنسیگا کی پیرس اسنیکر کلیکشن میں جوتے خراب اور تباہ شدہ ہیں، جنھیں دیکھ کر ہر کوئی یہی کہہ رہا ہے کہ آخر کوئی کیوں ان جوتوں کو خریدنا چاہے گا۔ انٹرنیٹ پر بھی ان بوسیدہ جوتوں کے کلیکشن کا چرچا ہے جہاں کچھ صارفین بیلنسیگا کے اس اچھوتے کلیکشن پر تنقید کررہے ہیں تو کچھ طنز و مزاح سے بھرپور تبصروں میں حصہ لے رہے ہیں۔
پھٹے پرانے جوتوں کی وجہ کیا ہے؟
جوتوں کو دیکھ بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ جوتے کئی بار پہنے جاچکے ہیں اور سالوں پرانے ہیں لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے، کمپنی کے مطابق یہ جوتے بالکل نئے اور لیس کے ساتھ ہیں، کچھ جوتوں کا پچھلا حصہ بند ہے اور کچھ جوتے بیک لیس ہیں۔
انھیں اس طرح نشانوں کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے جیسے یہ پھٹ چکے ہوں اور پرانے ہوں، بیلنسیگا کے مطابق یہ کلیکشن بیسویں صدی کی یاد دلاتے ہیں جب لوگوں میں کھیلوں کا شوق پروان چڑھا تھا اور لوگ سیاہ، سفید یا سرخ جوتے پہنتے تھے اور جوتے کے تلے ربڑ کے بنے ہوتے تھے۔
Discussion about this post