قومی اسمبلی اجلاس کے دوران انتخابات کا ترمیمی بل 2020 ایوان میں پیش کیا گیا، وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے بل اعوان میں پیش کیا۔ جس کے بعد قومی اسمبلی نے عمران خان حکومت کی ترامیم ختم کردیں اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے خاتمے کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قانون میں بہتری کی گنجائش رہتی ہے اور 2018 کے انتخابات میں کمی بیشی تھی جسے دور کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ریفارمز کی آڑ میں اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہ لے کر ای وی ایم کا کہا گیا، ای وی ایم کے حوالے سے الیکشن کمیشن، فافن اور پلڈاٹ کا بھی مؤقف دیا گیا۔
Discussion about this post