وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا نے سینئرصحافی ایاز میر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وفاقی وزیر کے مطابق وہ تنقید پر تشدد کا خود نشانہ بن چکے ہیں۔ ایسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جاسکتا، آئین میں ضمانت کردہ شہری حقوق اور اظہار کی آزادیوں کے حامی اور اُن پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ جمعہ کی رات لاہور میں صحافی ایاز میر پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا۔ جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے تھے جبکہ ایاز میر کا کہنا تھا کہ ان کا بٹوا اور موبائل فون بھی چھینا گیا۔ واقعے پر صدر اور وزیراعظم سمیت مختلف وزرا اور سیاسی رہنماؤں نے مذمت کی تھی۔ رانا ثنا کہتے ہیں کہ نامعلوم حملہ آوروں کو معلوم کرنے کے لیے پنجاب حکومت سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔
Discussion about this post