ایران کے خلیجی ساحلی علاقے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھی، تین خوفناک زلزلوں کے جھٹکوں کی شدت قطر، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی سمیت شارجہ، دبئی اور دیگر ریاستوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ ایران میں زلزلے کی شدت 6.1ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز جنوبی ساحلی علاقے کی بندرگاہ لنگا میں تھا، اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو ميٹر تھی۔ جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 44 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
Just experienced the mother of all earthquakes and it was one of the longest ones in my 20 years of living in UAE and a really strong one here in Dubai…. #Dubai #earthquake #uae praying for everyone’s safety. May Allah have mercy. pic.twitter.com/iCELmDggIZ
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) July 1, 2022
ایران میں زلزلے کے بعد ملک میں 3۔6 شدت کے 2 آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے سے متعدد گھر تباہ ہوگئے اور سڑکیں ٹوٹ گئیں تاہم ایرانی ہلال احمر کے حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں پہنچنا شروع ہوگئی ہیں اورزلزلے سے متاثرین کے لئے امدادی خیمے نصب کئے جارہے ہیں۔
#dubai #uae #earthquake
Did anyone experience this in Dubai ? pic.twitter.com/EnKq5bDO6C— Prit Waghmare (@Prit_28) July 1, 2022
Discussion about this post