ایڈیلیڈ میں کھیل پانچویں روز مہمان انگلش ٹیم، میزبان بالرز سے اپنی آخری 6 وکٹیں بچانے میں بری طرح ناکام رہی۔ فاسٹ بالر رچرڈ سن کی تباہ کن بالنگ انگلش ٹیم کے مسلسل قدم اکھاڑتی رہی۔ آسٹریلوی بالرز کی غیر معمولی بالنگ کا ہی اثر تھا کہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں کوئی بھی انگلش بلے باز نصف سنچری تک نہیں اسکور کرسکا۔ کرس ووکس نے تھوڑی بہت مزاحمت دکھاتے ہوئے 44رنز کی باری کھیلی لیکن ان کے علاوہ کوئی اور بلے باز پچ پر کھڑا نہ رہ سکا۔ رچرڈسن نے 5کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ مچل اسٹارک اور نتھن لیون کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں۔
آخری انگلش ٹیل اینڈر جیمز اینڈرسن جب آؤٹ ہوئے تو مہمان ٹیم دیے گئے ہدف سے 275رنز دوری تھی۔ میچ میں سنچری اور پھر دوسری اننگ میں نصف سنچری اسکور کرنے پر لبوشانے کو مین آف دی میچ کا اعزاز ملا۔ آسٹریلیا نے ایشز سیریز میں مسلسل دوسرا ٹیسٹ جیتا ہے۔ یوں آئی سی سی ٹیسٹ چمپین شپ میں سری لنکا کے برابر پہلے نمبرپر ہے۔ دونوں ٹیموں کے 24پوائنٹس ہیں جبکہ انگلش کرکٹ ٹیم کا نمبر7واں ہے۔
اس میچ کے ذریعے جیمز اینڈرسن نے ایک اور منفرد ریکارڈ یہ بنایا کہ وہ 167میں 100بار ناٹ آؤٹ رہے ہیں۔ ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ اب باکسر ڈے 26دسمبر کو ملیبورن میں کھیلا جائے گا۔
Discussion about this post