ایلون مسک کی ذاتی دولت اب 222 بلین ڈالرز ہوچکی ہے اور اب وہ دنیا کے سب سے زیادہ امیر ترین افراد میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ یہ دعویٰ بین الاقوامی جریدے بلوم برگ نے اپنی بلین ائیرز انڈیکس میں شامل کیا ہے۔ مزید یہ کہ ایمازون کے بانی جیف بیزوس اب دنیا کے امیر ترین افراد میں دوسرے نمبر پر آچکے ہیں۔ ایلن مسک کے دولت میں اضافہ ٹیسلہ شیئرز میں ہوش شربا اضافہ اور اسپیس ایکس میں اچھے خاصے اسٹیکس ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔ ایلون مسک کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ 20 گھنٹے کام کرتے ہیں اور جنون کی حد تک ان کی محنت ہوتی ہے۔ خود ایلن مسک کے بقول وہ اک سال کے ٹارگٹز 4 مہینے میں ممکن بنالیتے ہیں۔
ایلن ماسک کا طویل سفر ہم سب کے لِئے مشعل راہ ہے کہ کیسے اک شخص نے اک ایسی سلطنت کو اپنے محنت کے ذریعے قائم کیا۔ 1971 میں پیدا ہونے والے ایلن مسک نے 1980 میں اپنے والدین کی طلاق کے بعد اپنے والد کے ساتھ رہنے کا ارادہ کیا جو کہ خود ایلن مسک کے نزدیک بہت ہی برا فیصلہ ثابت ہوا۔ البتہ جو سبق انھوں نے اس تلخ تجربے سے سیکھا وہ یہ تھا کہ انھییں خود سے اپنی قسمت تبدیل کرنی ہوگی لہذا پیچھے دیکھے بغیر انھوں نے انتھک محنت کے ذریعے وہ سب کچھ حاصل کیا جو اک عام آدمی کے لیے حاصل کرنا نا ممکن ہوتا ہے۔ ان کی ولادت گو کہ ساؤتھ افریقہ کی ہے مگر اس وقت ان کے پاس 3 ملکوں کی نیشنیلٹی ہے جس میں کینیڈا اور امریکہ بھی شامل ہیں۔ ایلن مسک گو کہ اپنےآپ کو ڈیموکریٹس پارٹی کا حامی کہتے ہیں لیکن ان کی اکثر فنڈنگ ڈموکریٹس اور ریپبلکن کو بھی ہوتی ہے۔
Discussion about this post