اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کروانے پر غور کے بعد ایلون مسک کا ایک اور تہلکہ، ٹوئٹر کی آزادانہ اظہار رائے کی پالیسی پر تنقید کے بعد ٹوئٹر کے ہی 9 فیصد سے زائد شیئرز خرید لیے۔ ٹیسلا کے بانی کی جانب سے خریدے گئے شیئرز کی تعداد 7 کروڑ 34 لاکھ سے زائد ہے جن کی مالیت تقریبا 3 ڈالرز بنتی ہے اور وہ ٹوئٹر کے سب سے زیادہ حصص رکھنے والے شیئر ہولڈر بن گئے ہیں جبکہ ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈور سی 2.25 فیصد حصص کے مالک ہیں۔ ایلون مسک جو خود بھی ٹوئٹر کے سرگرم صارف ہیں، وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں، ان کا موقف ہے کہ ٹوئٹر آزادی اظہار کے اصولوں کی پاسداری کو یقینی بنانے میں ناکامی کی وجہ سے جمہوری اقدار کا ساتھ نہیں دے رہا۔ مسک نے ٹوئٹر پر اپنے 80 ملین سے زائد فالوورز کو بتایا کہ وہ بہت جلد اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کروانے پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔
Discussion about this post