بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں نیشنل نارکوٹکس بیورو کے اہلکارون نے شاہ رخ خان کے گھر ’منت‘ پر چھاپہ مارکر مختلف مقامات کی تلاشی لی ہے۔ اس چھاپے کو آریان خان کے منشیات کے استعمال اور رکھنے کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔ این سی بی کا کہنا ہے کہ یہ معمول کی کارروائی تھی، جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق اہلکاروں نے پورے گھر کی تلاشی لی۔
آریان خان گزشتہ 18دنوں سے جیل میں ہیں۔ این سی بی کی یہ کارروائی ایسے وقت میں ہوئی جب شاہ رخ خان آرتھر روڈ جیل میں قید بیٹے آریان خان سے ملاقات کرنے کے لیے گئے ہوئے تھے۔دوسری جانب چنکی پانڈے کی بیٹی آنیہ پانڈے کے گھر پر بھی نیشنل نارکوٹکس بیورو نے چھاپہ مارا ہے۔ آنیہ پانڈے کو فوری طور پر این سی بی کے دفتر پہنچنے کا سمن بھی جاری کیا گیا ہے۔
آریان خان 3اکتوبر کو گوا کے کروز سے گرفتار ہوئے تھے۔ ان سمیت کئی دوستوں پر یہ الزام ہے کہ وہ منشیات کا ناصرف استعمال کرتے ہیں بلکہ اُن کے پاس سے بڑی تعداد میں منشیات بھی برآمد ہوئی۔ دوسری جانب بدھ کو ممبئی کی خصوصی عدالت نے آریان خان کی ضمانت کی درخواست رد کرنے کرنے کا فیصلہ سنایا تھا، جس پر آریان خان کے وکلا نے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
NCB raid at Mannat now😳pic.twitter.com/1JkgGqJHnJ
— Vijay Patel🇮🇳 (@vijaygajera) October 21, 2021
اسی بارے میں مزید پڑھنے کے لیے کلک کریں:
آریان خان پھر ضمانت سے محروم، ہائی کورٹ جانے کا اعلان
آریان خان کو آج بھی ضمانت نہ ملی
آریان کی حمایت پر محبوبہ مفتی کے خلاف ایف آئی آر
Discussion about this post