محکمہ قانون اور پارلیمانی امور کے ایک مراسلے کے مطابق احمد اویس کسی بھی عدالت میں اب صوبے کی نمائندگی کے اہل نہیں ہوں گے۔ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ گورنر کی رٹ پٹیشن میں ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے انتظامی امور کی خلاف ورزی کی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی نمائندگی کرنا ہے، صوبائی حکومت کی عدم موجودگی میں ایڈووکیٹ جنرل وزیراعلیٰ کے مستعفی ہونے کے بعد کابینہ نہ ہونے کی بنا پر عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔
دوسری جانب ایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے یہ حکم ماننے سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک گورنر عہدے سے نہیں ہٹتےکوئی انہیں کام کرنے سے روک نہیں سکتا۔ جیسے ہی دوسری حکومت آئی تو وہ مستعفی ہوجائیں گے۔
Discussion about this post