بلاول بھٹو زرداری اور نواز شریف کی لندن میں ملاقات اور پھر پریس کانفرنس کا بھی اہتمام کیا گیالیکن سوشل میڈیا پر ایک تصویر خاصی گردش میں ہے۔ جس میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگی قائد نواز شریف کمرے میں آرہے ہیں لیکن اس مرحلے پر بلاول بھٹو زرداری انتہائی عزت و احترام کے ساتھ نواز شریف کو اس جانب اشارہ کررہے ہیں کہ وہ پہلے کمرے میں تشریف لے جائیں۔ بیشتر صارفین کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا یہ طرز عمل اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ان کی تربیت اور مزاج میں کس قدر انکساری اور احترام ہے۔ سینئر صحافی نذیر لغاری نے لکھا کہ تربیت، وقار۔ ادب ، مہمان نوازی اور احترام کی جھلک دونوں جانب سے نظر ارہی ہے ۔ پاکستانی کلچر یہ ہے۔ ناکہ گالی گلوچ ،گندگی، غلاظت اور گٹر کا کلچر جو خان پروان چڑھا رہا ہے ۔
تربیت۔وقار۔ادب۔مہمان نوازی اور احترام کی جھلک دونوں جانب سے نظر ارہی ہے ۔پاکستانی کلچر یہ ہے ۔نہ کہ گالی ۔گلوچ ۔گندگی۔غلاظت اور گٹر کا کلچر جو خان پروان چھڑا رہا ہے ۔ pic.twitter.com/dCf5ujPggN
— Nazir Leghari (@NazirLeghari) April 22, 2022
ایک اور صارف کے مطابق ڈگریاں نہیں کرتیں فیصلے فراست کے تربیت بتاتی ہے ، خاندان کیسا ہے۔
ڈگریاں نہیں کرتیں فیصلے فراست کے
تربیت بتاتی ہے ، خاندان کیسا ہے.❤️ pic.twitter.com/pl3E4GqhOI— مسلم لیگ کا سلطان 🦁 (@SultanIhtishamK) April 22, 2022
ذیشان ملک نے بلاول بھٹو زرداری کے اس عمل کو عزت اور احترام سے تعبیر کیا۔
Respect ❤️ pic.twitter.com/3UdGTLCNoc
— Zeeshan Malik (@ZeshanMalick) April 21, 2022
نعمان الاسلام شیخ کہتے ہیں کہ یہ دراصل ” تربیت بے نظیر” ہے۔
Tarbiyat_E_Benazir ❤️👇🏾 pic.twitter.com/tMie8xJVK6
— Nauman Islam Shaikh (@NaumanIShaikh) April 21, 2022
اسی طرح سوشل میڈیا پر ایک اور تصویر وائرل ہورہی ہے۔ جس میں بلاول بھٹو اور نواز شریف اسی مقام پر بیٹھے ہیں، جہاں ماضی میں شہید بے نظیر بھٹو اورنواز شریف ” میثاق جمہوریت” پر دست خط کرنے کے بعد براجمان تھے۔
There are no permanent foes or friends in politics, indeed democracy is the best revenge… when it comes to national interest we all rise above politics. pic.twitter.com/87lzdv8tJj
— Sharmila Sahibah faruqui S.I (@sharmilafaruqi) April 23, 2022
Discussion about this post