قائد اعظم کے یوم پیدائش پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا اہتمام ہوا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور دیگر شخصیات نے مزار قائد پر حاضری دیتے یوئے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم ، صدر اور دیگر اہم شخصیات نے بانی پاکستان کے یوم ولادت پر خصوصی پیغامات بھی دیے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فخر کی بات ہے کہ ہم ایک آزاد پاکستان میں پیدا ہوئے، قائداعظم کی جدوجہد کے بغیر آزاد پاکستان ہمارا مقدر نہیں بن سکتا تھا، محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ ریاست کی اہمیت کا احساس کیا، قائد اعظم کا چیلنجز کے باوجود قوم کو متحد کرنے کا عزم ان کی ثابت قدمی سے ہی ممکن ہوا۔ بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے بھی خصوصی پیغام جاری کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ بابائےقوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کے 145ویں یومِ پیدائش پر مسلح افواج انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق پُرامن و ترقی یافتہ پاکستان بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ کا وژن ہے۔
Armed Forces pay tribute to Father of the Nation; Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah on his 145th Birth Anniversary. Quaid’s vision of a peaceful & progressive Pakistan following principles of Unity, Faith & Discipline is imperative for our success as a nation. pic.twitter.com/L8B351YjVo
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 25, 2021
دوسری جانب پاک فضائیہ کی طرف سے قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم بھی جاری کی گئی۔ جس میں بانی پاکستان کو برصغیر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے بطور امید اجاگر کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح امید کی روشن کرن تھے، انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو قوم کی طرح متحد کر کے علیحدہ و آزاد وطن حاصل کیا۔
December 25, 2021: PAF pays tributes to the founder of Pakistan Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah on the occasion of his birth anniversary. Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah illuminated the oppressed Muslims of the subcontinent with a ray of hope and united them as one nation to pic.twitter.com/NByY8tdmaU
— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) December 24, 2021
قائدِ اعظم نے جمہوریت، آزادی، مساوات اور سماجی انصاف کے اصولوں پر ریاست کا تصور دیا اور اس کی بنیاد رکھی۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی مزار قائد پر حاضری دیتے ہوئے بانی پاکستان کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔ ادھربانی پاکستان کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔
Discussion about this post