ہوشیار خبردار حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلی بم گرادیا، بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نیپرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق حالیہ ہونے والا اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق رواں ماہ ہوگا جبکہ نوٹیفکیشن میں یہ بھی لکھا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ایک ماہ کے لیے کیا گیا ہے، بجلی کی قیمتوں کا اطلاق کراچی کے علاوہ تمام صارفین پر ہوگا۔
Discussion about this post