ملک میں جہاں سیاسی گرما گرمی عروج پر ہے وہیں موسم گرما کی قبل از آمد نے عوام کا جینا محال کردیا ہے جبکہ گزشتہ چند روز سے مختلف شہروں میں جاری لوڈ شیڈنگ عوام پر قہر بن کر برس رہی ہے۔ لاہور اسلام آباد سمیت متعدد شہروں میں اس وقت 8 گھنٹے تک کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کا گلہ شکوہ عوام سوشل میڈیا پر نکال رہے ہیں اور بجلی کی اس آنکھ مچولی کو ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سے بھی جوڑ رہے ہیں، صارفین کا ماننا ہے کہ نئے پاکستان کا جہاز پرانے پاکستان میں لینڈ کرگیا ہے، ایک بار پھر ہم اپنے پرانے دور میں واپس آگئے ہیں۔
No Electricity 🔌
No Water Supply 💦
Welcome back to old Pakistan.
Looking at the current situation of the country, it seems that the country has gone back 70 years. How long will you blame others for your failures?#Loadshedding— Bakhtawar Baig (@Bakhtawar_ABaig) March 31, 2022
قاضی نامی صارف نے لکھا کہ بجلی نے بھی پی ڈی ایم جوائن کرلی ہے۔
Bijli ne bhi PDM join kar li hay. Purana Pakistan Mubarak #Loadshedding #Loadshedding
— Qazi (@Thebes_Luxor) March 31, 2022
سردار نایاب نامی صارف نے سوال کیا کہ گرمی سے پہلے لوڈ شیڈنگ کی آمد، کیا ہم ضرورت سے زائد بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت حاصل نہیں کر چکے تھے؟ سیاسی بحران کی سزا عوام کو دی جا رہی ہے کیا؟
گرمی سے پہلے لوڈ شیڈنگ کی آمد!
کیا ہم ضرورت سے زائد بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت حاصل نہیں کر چکے تھے؟
سیاسی بحران کی سزا عوام کو دی جا رہی ہے کیا؟@MoWP15@Hammad_Azhar#Loadshedding— Sardar Nayab (@iamNayabKhan) March 31, 2022
شیر بدخشانی نامی صارف نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’لاہور میں ہر گھنٹے بعد لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ امید ہے پاکستان سری لنکا کی طرح ڈیفالٹ نہیں کر گیا ہے اور حکومت کے پاس بجلی مہیا کرنے کے لیے پیسے ہیں۔
بدترین لوڈ شیڈنگ کی وجہ کیا ہے؟
سوشل میڈیا پر صارفین کی شکایات کا انبار دیکھتے ہوئے بالآخر پاکستان کی وزات توانائی کا ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ’تین نیوکلیئر پلانٹس ٹرپ کر جانے کی وجہ سے کچھ علاقوں کو آج عارضی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ وزارت توانائی کا مزید کہنا تھا کہ پلانٹس جلد ہی کچھ گھنٹوں میں دوبارہ کام کرنے لگیں گے۔
Discussion about this post