پشاور میں سابق وزیراعظم عمران خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کا لانگ مارچ کو روکنے کا اقدام غیر قانونی ہے۔ کچھ بھی ہوجائے ہر پاکستانی اسلام آباد کے لیے نکلے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ سیاست نہیں جہاد کررہے ہیں۔ اُن کی جان کو خطرہ ہے لیکن اس کے باوجود وہ اسلام آباد پہنچ کر حکومت کے خلاف احتجاج میں حصہ لیں گے۔ کوئی روک کر دکھا سکتا ہے تو دکھائے۔ حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد مارچ کو روکنے کے لیے گرفتاریاں اور چھاپے مارے جارہے ہیں۔ جو کسی صورت جمہوری ملک میں نہیں ہوتا۔ حکومت پر کرپشن کے کیسز ہیں اور یہ اقتدار میں آکر انہی کیسز کو ختم کرانا چاہتے ہیں۔
عمران خان کے مطابق اب کسی کے لیے نیوٹرل رہنے کی گنجائش نہیں۔ جو نیوٹرل کہتے ہیں، اُن کا حلف پاکستان کی سالمیت اور خود داری کو تحفظ دینا ہے۔ ملک تباہی کی طرف جاتا ہے تو وہ بھی ذمے دار ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اُن کا صرف یہ مطالبہ ہے کہ ملک میں الیکشن کرائے جاءیں تاکہ فیصلہ ہوجائے کہ عوام کس کو اقتدار میں دیکھنا چاہتی ہے۔
Discussion about this post