کرکٹ کمنٹری ایک زمانے میں سننے کے قابل ہوتی، جمشید مارکر، عمر قریشی، افتخار احمد، چشتی مجاہد، ایان چیپل، ٹونی گریک، ٹونی کوزئیر، رچی بینو، ڈیوڈ گاور، رابن جیک مین اور بل لاری ان کمنٹیٹرز میں شمار ہوتے، جو کھیل کا منظر نامہ اُس کی تمام تر فنی جزئیات کے ساتھ پیش کرتے،جو اسی وقت اپنی کمنٹری میں سنسنی خیزی لاتے، جب اس کی ضرورت ہوتی۔ اردو کمنٹری میں منیر حسین اور حسن جلیل کسی تعارف کے محتاج نہیں تھے، جنہیں آپ ریڈیو پر بھی سنیں تو لگتا تھا جیسے میچ آپ کی آنکھوں کے سامنے ہورہا ہے لیکن اب کمرشل دور ہے تو ان میں سے بیشتر کمنٹیٹرز کو زحمت نہیں دی جاتی اور کئی چل بسے ہیں۔
اب یہ عالم ہے کہ بنگلہ دیشی کمنٹیٹر اطہر علی خان کی کانوں پر ہتھوڑے برساتی آواز سننی پڑتی ہے۔ جو میچ میں بلاجواز کی سنسنی لانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔ جو کرکٹ جیسے کھیل کو ریسلنگ کا اکھاڑا بنا کر منظر کشی کرنے میں لگے رہتے ہیں، جو جانبداری اور یکطرفہ کمنٹری میں ایسے عادی ہوگئے ہیں کہ انہیں بنگلہ دیش سے بڑی ٹیم کوئی نظر ہی نہیں آتی، وہی بنگلہ دیش ٹیم جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تین میں تھی نہ تیرا میں۔ بنگلہ دیش کے خلاف حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اطہر علی خان کی سماعت پر ناگوار گزرتی آواز نے سوشل میڈیا پر انہیں ہدف تنقید بنادیا ہے۔ اندازہ لگائیں کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو مطلوبہ رن اوسط صرف6کی درکار تھی اور اطہر علی خان فرماتے رہے کہ بنگلہ دیش کے مضبوط اور برق رفتار بالرز اور پھر اسپنرز کے سامنے یہ بہت بڑی اوسط ہے لیکن نتیجہ ان کی توقعات کے برعکس نکلا۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کی آخری گیند پر جب نواز نے محمود اللہ کو چوکہ رسید کیا تو اطہر علی خان فرمارہے تھے کہ ’نواز گیٹ آؤٹ آف جیل‘ یعنی نواز جیل سے باہر نکلے۔‘سوشل میڈیا پر اطہر علی خان کو لے کر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ صارف صہیب نے اطہر علی خان کی کمنٹری کا ایک حصہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ فرمارہے تھے کہ پاکستان کو 12گیندوں پر 15 رنز درکار ہیں اگر بنگلہ دیش 15رنز اور بنالیتا تو اس وقت 30رنز کی ضرورت ہوتی۔
Pakistan required 15 off the last 12 balls…
Ather Ali khan: "If Bangladesh had scored 15 more, now it would have been 30 off 12.”
The legend Athar Ali khan Over number 18 , match #3,, 2021 lol 😂— Sohaib (@ImSohaibirfan) November 22, 2021
ایک صارف ذیشان خان نے آخری گیند پر چوکہ مارنے پر اطہر علی خان کے الفاظ کو کوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ پتا نہیں اطہر علی خان، کس کی بات کررہے ہیں، محمد نواز یا نواز شریف کی جو جیل سے باہر نکلے۔
Not sure which Nawaz is Athar Ali Khan talking about…..
Mohammad Nawaz OR Nawaz Shareef 🥲😂😂😂😂#PakistanZindabad #PakistanCricket #pakvsbang pic.twitter.com/MEkSlBv3sh— Zareesh Khan (@Main_yahan_hoon) November 22, 2021
ایک صارف کے مطابق ڈر ہے کہیں اطہر علی خان نے پاکستان کی سیریز جیتنے کے بعد ٹرافی کہیں نالے میں گرادی، جبھی وہ ٹیسٹ کے بعد دیں گے۔کسی طرح اطہر علی خان کو راضی کرلو۔
Mujai daar ha Athar Ali Khan nai kahi hamary trophy nali mai to nhi gira de Jis wajah se wo humay trophy test series k baad de gai Athar ko razi kr kai #PakvsBan
— HARHAALMAINCRICKET (@harhaalmaincric) November 22, 2021
اویس لکھتے ہیں کہ اطہر علی خان کو جتنی ورلڈ کلاس ٹیم بنگلہ دیش کی لگتی ہے، جتنا خطرناک بالنگ اٹیک بنگلہ دیش کا لگتا ہے،یہ دیکھ کر آسٹریلیا والے اپنی ٹی ٹوئنٹی ٹرافی اطہر کو ہی دے دیں۔
Jitni world class team Athar Ali khan ko Bangladesh lgti ha or jitna world class us ko bowling attack lgta ha Bangladesh ka main to khta hun Australia waly T20WC ki trophy abhi sy do to Athar bhai sab ko😀
— Awais Sahil (@AwaisSahil96) November 22, 2021
ایک صارف جزیم کے مطابق اطہر علی خان بنگلہ دیشی اسپنر امین الاسلام، شین وارن لگتا ہے۔
Aminul Islam according to Athar Ali Khan. pic.twitter.com/jPjrV6lA5k
— Jazim (@Jazim_mufti) November 22, 2021
اعجاز بٹ لکھتے ہیں کہ اطہر علی خان کو اگر اسپورٹس مین اسپرٹ سیکھنی ہے تو کچھ نہ کریں اپنے کپتان محمود سے ہی سبق لے لیں تاکہ ان کی کرکٹ معلومات میں اضافہ ہو۔
@Mahmudullah30 Respect for you sir great sportsman spirits ♥️♥️😍 athar Ali khan should need to learn some cricket knowldege from mahmudullah!!!#Mahmudullah #PakvsBan #PakistanCricket
— Ejaz Bhat (@_Ejaz_bhat) November 22, 2021
عدیل انور کے مطابق متعصبانہ، یکطرفہ اور بھونڈی کمنٹری پر اطہر علی خان کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ ملنا چاہیے۔
Athar Ali Khan should be awarded player of the series for his pathetic , biased, low level commentry…#PAKvBAN
— Adeel Anwar. (@adeelzzz) November 22, 2021
عبداللہ خٹک لکھتے ہیں کہ ڈرو اس دن سے جب اطہر علی خان اور شمیم ٹیسٹ میچوں می کمنٹری کریں گے۔
Daro us din se jab Athar ali khan aur shamim Test mai commentary karenge.
— Abdullah Khattak (@ImAbdullahKTK) November 22, 2021
ایک صار ف علی اقبال نے پاکستانی کامیابی پر اطہر علی خان کی دلچسپ عکاسی کی ہے۔
Meanwhile Athar Ali Khan after 3-0 white wash #BANvPAK #T20 #atharalikhan pic.twitter.com/f56PF3q4lY
— Ali Iqbal (@AliMomin2274) November 22, 2021
عبداللہ سلطان نے اطہر علی خان کی کمنٹری کو اور ایکٹنگ قرار دیا۔
ICC to Athar Ali Khan..#atharalikhan pic.twitter.com/uDx09FNucv
— Abdullah Sultan 🇵🇰 🇵🇸 (@Truee_patriotic) November 22, 2021
پاکستان کی جیت پر اطہر علی خان کی کیفیت کو طنزیہ انداز میں حواطب علی نے بھی بیان کیا ہے۔
Aftar Pakistan match "Athar Ali Khan” pic.twitter.com/qYTAyMU2lw
— Havaitab Alvi (@Havaitab1) November 22, 2021
رب نواز کہتے ہیں کہ اطہر علی خان کی کمنٹری کا معیار چیک کریں کہ آخری گیند پر 2رنز درکار تھے اور اطہر علی خان کہہ رہے تھے کہ اگر محمود اللہ اس گیند پر وکٹ حاصل کرلیں تو بنگلہ دیش آسانی سے جیت جائے گا۔
1 ball 2 runs
Athar Ali Khan: If Mahmadullah took the wicket on this ball then Bangladesh can win it easily.
😂 O bahi mujhe marroo.@dar_azka @khizra_dar @SaadSays22_ @taimoorze— Rab Nawaz (@RN31888) November 22, 2021
دل جان کے مطابق پاکستان تو جیت گیا لیکن کوئی اطہر علی خان کو چیک تو کرلو بہت چیخیں ماری تھیں اُنہوں نے۔
Someone have a look on Athar Ali Khan I hope he’s doing well bohot cheekhe mari the usni 😂😂
— Diljan (@_diljan_) November 22, 2021
اطہر علی خان کا کرکٹ کیرئیر کیا ہے؟
حیران کن طور پر کرکٹ کے سب سے بڑے ماہر بننے والے اطہر علی خان صرف19ایک روزہ کھیل پائے۔ جنہوں نے بنگلہ دیش کی طرف سے ان میچوں میں صرف532رنز بنائے اور بالنگ میں صرف6شکار کیے۔ اپنے آخری ایک روزہ میں میں جو بھارت کے خلاف تھا، وہ کھاتے کھولے بغیر ڈریسنگ رو م جانے پر مجبور ہوئے۔
Discussion about this post