وہ بچے جو ریلوے ٹریک پر آکر کھیل کود میں مصروف رہتے ہیں۔ جو پھاٹک بند ہونے کے باوجود ٹریک کی کراسنگ میں مصروف رہتے ہیں،یا پھر وہ ڈرائیور جو ٹرین کا انتظار کیے بغیر پھاٹک بند ہونے کے باوجود کسی طرح ریلوے کراسنگ کرنے کا ایڈونچر دکھاتے ہیں۔ایسے افراد اور بچوں کی آگاہی کے لیے پاکستان ریلوے کی جانب سے خصوصی ٹریک سیفٹی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈیڑہ منٹ کی اس اینی میٹڈ ویڈیو میں بچوں کو اس بات کا شعور دیا جارہا ہے کہ وہ کس طرح ریلوے ٹریک کا استعمال کریں۔ اس معلوماتی اینی میٹڈ مووی کے ذریعے بچوں کو بتایا جارہا ہے کہ ریلوے ٹریک کھلا ہو تو اس کے آس پاس کوئی کھیل رہا ہو تو اس کی اطلاع انتظامیہ کو فوری طور پر کریں۔
Pakistan Railways is much concerned about the safety of children. Here is the video for kids to make them know how to cross Railway lines. pic.twitter.com/MB4kC3RrXY
— Pakistan Railways (@PakrailPK) October 13, 2021
یہ آگاہی مہم پر مبنی ویڈیو اس اعتبار سے اہمیت کی حامل ہے کیونکہ پاکستان کے گاؤں دیہات میں عام طور پر بچے ریلوے پھاٹک کے پاس ہی کھیلتے ہیں۔ جبکہ کئی مقامات پر پھاٹک نہ ہونے کی بنا پر پبلک ٹرانسپورٹ ایسے وقت میں گزرتی ہے، جب ٹرین قریب ہوتی ہے اور پھر خوف ناک حادثات کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ پاکستان ریلوے کی ڈائریکٹر تعلقات عامہ نازیہ جبیں کے مطابق ریلوے کراسنگ کا سب سے زیادہ خطرہ بچوں کا ہوتا ہے، بالخصوص ایسی صورتحال میں جب وہ بزرگوں کے ساتھ نہ ہوں۔
Here is the video for children regarding PR Safety Campaign. Pl drop your comments if you like and retweet even if you don’t like. 😍. #SafetyComesFirst #PakistanRailways pic.twitter.com/ioYWClDha7
— Nazia Jabeen (@NazeeaJabeen) October 13, 2021
ماضی میں ریلوے کراسنگ کے دوران اسکول وین اور بچوں کے کئی جان لیوا واقعات ہوچکے ہیں اور اب اِن کی ہی روک تھام کے لیے یہ کاوش کی جارہی ہے۔
Discussion about this post