عامر لیاقت حسین نے ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ ان کی دانیہ شاہ سے صرف 28 منٹ کی پہلی ملاقات ہوئی تھی۔اس سے پہلے کبھی بھی دونوں نہیں ملے تھے۔ عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ لودھراں محفل میلاد میں گیا تھا۔ جس کے بعد میزبان ایک پیر صاحب کے پاس لے کر گئے اوراُن سے اپنے نجی معاملات پر تذکرہ کیا تو انہوں نے کہا کہ شادی کرلولیکن اس سے جسے دیکھا نہ ہو، اسی لیے دانیہ شاہ سے ملاقات کرائی گئی تو دونوں نے فوری طور پر شادی کی رضا مندی ظاہر کردی۔ عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ پہلی ملاقات میں دانیہ نظریں جھکائے بیٹھی رہیں، انتہائی سادہ اور پیاری لگیں۔
انہوں نے خود ہی گفتگو کا آغاز کیا اور یہی ادا انہیں بھا گئی۔ عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ شادی کو ڈیڑہ ہفتہ ہوگیا۔ ابتدا میں سوچا تھا کہ لودھراں میں ہونے والا نکاح خود ہی پڑھا دوں کیونکہ بیشتر نکاح خواں کئی ساری دعائیں نہیں پڑھاتے۔ اسی بنا پر عامر لیاقت حسین نے نکاح خواں کو اُن دعآؤں کے بارے میں بتایا۔ عامر لیاقت حسین کے مطابق نکاح میں دانیہ شاہ کے صرف گھر والے شریک تھے۔
عامر لیاقت حسین نے انکشاف کیا کہ ان کی تیسری بیوی دانیہ شاہ جب بچپن میں روتی تھیں تواُنہیں ” عالم آن لائن ” دکھا کر چپ کرایا جاتا۔ سوشل میڈیا پر اپنے خلاف ہونے والی مہم پر تبصرہ کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے میں کوئی بہت بڑا دھماکہ کردیا ہو ۔ عامر لیاقت حسین نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ ممکن ہے کہ وہ اگلا انتخاب لودھراں سے ہی لڑیں۔عامر لیاقت حسین کے مطابق دانیہ کو منہ دکھائی میں گاڑی دی ہے۔ ان کے مطابق اب پاکستان سپر لیگ کے اس ایڈیشن میں ان کی پسندیدہ ٹیم ملتان سلطانز بن گئی ہے۔ ولیمے کے متعلق عامر لیاقت حسین کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان سے مشورہ کرکے کروں گا کیونکہ انہوں نے بھی ولیمہ نہیں کیا۔
دوسری جانب عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے ہی عامر لیاقت کی پرستار رہی ہیں۔ جب پہلی بار عامر لیاقت حسین کو اپنے سامنے دیکھا تو یقین ہی نہیں آیا کہ کیا بات کروں۔ دانیہ شاہ انٹر تک تعلیم حاصل کیے ہوئی ہیں لیکن اب مزید تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ شادی پر یہی تبصرہ کررہے ہیں یہ کب تک چلے گی تواُن کا جواب ہوتا ہے جب تک جان ہے چلے گی۔اُن کی خواہش تھی کہ ان کی شادی ایسی ہو، دنیا دیکھےاور ایسا ہی ہوا۔ دانیہ شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے عامر لیاقت حسین کو یہاں تک کہہ دیا کہ اگر وہ چوتھی شادی بھی کریں گے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا، اس کی بھی انہوں نے عامرلیاقت حسین کو اجازت دے دی ہے۔
اس سے متعلق مزید جانیے :
عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی اور سوشل میڈیا
Discussion about this post