بھارت کی تہاڑ جیل میں گزشتہ 3 سال سے قید کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو نئی دہلی کی عدالت نے دہشتگردی کے لیے فنڈنگ سمیت متعدد جھوٹے الزامات پر مجرم قرار دے دیا ہے بھارتی میڈیا کے مطابق حریت رہنما کو عمر قید کی سزا دینے کا امکان ہے جو 25 مئی کو سنائی جائے گی جبکہ آج ہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے یاسین ملک سے ان کے مالیاتی تخمینہ سے متعلق حلف نامہ بھی طلب کیا ہے۔ چند روز قبل بھارتی میڈیا نے دعوی کیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی اور علیحدگی پسند سرگرمیوں سے متعلق کیس میں عدالت میں اپنے خلاف تمام الزامات کو تسلیم کرلیا تھا جس پر حریت رہنما کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کا بھارتی عدالت میں کسی بھی قسم کا اعترافی بیان ناقابل یقین ہے۔ مشعال ملک کے مطابق یاسین ملک نے دہشتگردی میں مالی معاونت کا عتراف نہیں کیا بلکہ اس بات کا اعتراف کیا کہ حق خودداریت کی جدوجہد چلا رہا ہوں۔
Discussion about this post