طالب علم حسن عسکری نے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنانے کے لیے کچھ ہٹ کر ریکارڈ بنانے کی ٹھانی۔ گھٹنے پر فٹ بال رکھا اور اور ٹانگ زمین سے بلند کرتے ہوئے 6 منٹ 16.98 سیکنڈ تک ایسے ہی کھڑے رہے۔ اس منفرد اور اچھوتے کرتب کے دوران ایک بار بھی گیند اِدھر سے اُدھر نہ ہوئی اور یوں گنزبک آف ورلڈ ریکارڈ والوں نے بھی اسے اچھوتا ریکارڈ قرار دے کر اپنی فہرست میں شامل کرلیا۔ حسن عسکری کہتے ہیں کہ اس ریکارڈ کو پانے کے لیے انہوں نے مسلسل 2 سال سخت ٹریننگ کی۔ ان کے مطابق یہ چیلنج تھا، جسے انہوں نے تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ پیش کیا۔ حسن عسکری کہتے ہیں کہ اس عالمی ریکارڈ کو پانے کے لیے وہ اپنے ٹرینرز کے بہت ممنون ہیں، جنہوں نے کئی مواقع پر اُن کے اندر یہ امید کی کرن روشن رکھی کہ وہ اس ریکارڈ کو توڑ سکتے ہیں۔
Discussion about this post