
کہتے ہیں کہ اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پر بجلیاں اور کچھ ایسی ہی خفت اور شرمندگی کا شکار بھارت کے اُس ٹی وی چینل کی نام نہاد اینکر ہوئیں، جنہیں ارناب گوسوامی کی طرح چیخنے چگاڑنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔ بات ہورہی ہے انجنا اوم کشپ کی، جو بھارتی وزیراعظم مودی اور ان کی جماعت کی شان میں قصیدے پڑھنے سے باز نہیں آتیں۔ جنہیں بھارتی مسلمانوں کی خامیاں تو بڑی آسانی سے نظر آجاتی ہیں لیکن انتہا پسند وں کے وحشیانہ اقدامات خوردبین لگا کر بھی بینائی سے محروم رہتے ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ انجنا اوم کشپ کو بھارتی باشعور اور سنجیدہ طبقہ کسی بھی صورت خاطر میں نہیں لاتا بلکہ وہ تو اُنہیں صحافی تک ماننے کو تیار نہیں کیونکہ وہ بخوبی واقف ہوتے ہیں کہ وہ کس کی زبان اور کس کے کہنے پر اسٹوڈیو میں بیٹھ کر پاکستان اور مسلم مخالف ایجنڈہ پیش کررہی ہیں۔
اس بار بھارتی اینکر کے ساتھ کیا ہوا؟
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76اجلاس میں وہ یقینی طور پر سرکاری خرچے پر امریکا پہنچی ہیں۔ جہاں وہ مودی کی مختلف ملاقاتوں کو کامیاب بنانے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں۔ اس دورے کے آغاز میں ہی انہیں اُس وقت شرمندگی کا بھی سامنا کرنا پڑ گیا۔ جب انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ ڈھول تاشے بجانے والے دراصل مودی کا استقبال کرنے خود آئے ہیں۔ براہ راست نشریات میں جب انہوں نے متعلقہ فرد سے گفتگو کی تو اس نے جھوٹ کا سہارہ لیے بغیر بول دیا کہ اُسے تو یہاں لایا گیا، وہ تو پیشہ ور ڈھول بجانے والا ہے۔ جس پر انجنا اوم کشپ نے فوراً راہ فرار اختیار کی۔ اب سفارتی اور صحافتی اقدار سے لا علم یہ خاتون اینکر اقوام متحدہ میں بھارتی فرسٹ سیکریڑی سنیہا ڈوبے کے کمرے میں منع کرنے کے باوجود آدھمکیں اور مکھن لگاتے ہوئے بولیں کہ اُن سے گفتگو کرتے ہیں جنرل اسمبلی میں بھرپور بھاشن دیا۔ اس مرحلے پر بھارتی اینکر اُس وقت شرمسار ہوگئیں جب سنہیا ڈوبے نے ایک بار پھر براہ راست نشریات کے دوران انجنا اوم کشپ کی بے عزتی کرتے ہوئے انہیں ایک بار نہیں دو مرتبہ کمرے سے نکلنے کا اشارہ کیا۔ پھر کیا تھا جھینپ مٹاتے ہوئے کھسیانی ہو کر انجنا اوم کشپ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹریز کے سفارتی آداب کی خلاف ورزی پر اِس کمرے سے نکل جانے میں ہی عافیت جانی۔
Another day, Another Beijjati of @anjanaomkashyap pic.twitter.com/8RJR2NJQFp
— Mr.Fixit (@yippeekiyay_dk) September 25, 2021
ادھر اسٹوڈیو میں بیٹھی چترا ترپاتھی بھی اس ’عزت افزائی‘ پر کچھ بھی لب کشائی نہ کرسکیں، جو اس سے پہلے یہ شور مچا رہی تھیں کہ انجنا اوم کشپ بڑا انٹرویو کرنے جارہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر انجنا اوم کشپ کی شامت
ظاہری بات ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کہاں خود ساختہ اینکر انجنا اوم کشپ کو چھوڑتے، جبھی ہر ایک نے انہیں مذاق کا نشانہ بنایا ہے۔
After this incident #AnjanaOmKashyap right now pic.twitter.com/EvngOYRwBM
— Anil Rathi (@AnilRathi175) September 25, 2021
بیشتر صارفین کا کہنا ہے کہ صحافتی اقدار سے کوئی واقف نہیں ہوگا، تو اسی طرح بے عزتی کا داغ سہنا پڑے گا۔ کسی نے کمرے سے نکلنے کے سنیہا کے اشارے کو ٹیچر سے ملایا ہے۔
Aaj tak anchor #AnjanaOmKashyap after #SnehaDubey did her beizzati. pic.twitter.com/ETr0bUn8sZ
— Ex Bhakt ➐ (@exbhakt_) September 25, 2021
کئی صارفین نے انجنا کے میمز بنا کر پوسٹ کرنا شروع کردیے ہیں۔ جن میں ایک تصویر میں وہ دعا مانگ رہی ہیں کہ مجھے امریکا میں عزت دے دو۔
#AnjanaOmKashyap situation in America 🤭#AajtakGetOut pic.twitter.com/PbX3bB1cj0
— #ReopenJamia (@Reopenjamia) September 25, 2021
کسی نے لکھا ’کیونکہ انجنا بھی کبھی جرنلسٹ تھی۔‘ ایک صارف نے رویش کمار کی تصویر لگا کر یہ بتایا ہے کہ انجنا اور رویش کمار کی صحافت میں کیا معیار کا فرق ہے۔
Something is better than nothing.#AnjanaOmKashyap pic.twitter.com/V2zA2quLrN
— Prashant Rathod (@PrashantRathood) September 25, 2021
ایک صارف کے مطابق انجنا کے ساتھ وہی ہوا ہے جو امریکا میں مودی کے ساتھ بائیڈن اور کامیلا ہیرس نے کیا۔ کوئی استقبال نہیں ہوا، کسی نے کوریج نہیں، کامیلا ہیرس نے جمہوریت پر لیکچر دیا اور بائیڈن نے گاندھی کے عدم تشدد کے فلسفے کو یاد دلایا۔
That moment when ji had lot of insults 🤡🎅🤡#AnjanaOmKashyap pic.twitter.com/7u7Rbb2TY6
— Praddy (@Praddy4460) September 25, 2021
کئی صارفین نے یہ بات تسلیم کی ہے کہ انجنا اوم کشپ جیسی اینکرز کو پہلے یہ جاننا ضروری ہوگا کہ صحافت کے کیا نظم وضبط ہیں ساتھ ساتھ سفارتی آداب کا کہاں اور کیسے خیال رکھا جاتا ہے، کسی کے کمرے میں منہ اٹھا کر گھسنا دراصل بدتہذیبی کے زمرے میں آتا ہے۔
Practice ethics in journalism atleast from now.
Not your AC room where u can interject and pass on your agenda.#AnjanaOmKashyap #aajtak pic.twitter.com/MaYKNJnJML— Shubham Sinha (@shubham_sinha95) September 25, 2021
Discussion about this post