بھارت میں جہاں کورونا وائرس کی خطرناک قسم اومی کرون کا سایہ منڈلا رہا ہے وہیں نئی دہلی کی عوام نے نیو ایئر اور کرسمس پارٹی کو منانے کے لیے بازاروں کا رخ کرلیا ہے۔ اس وقت سوشل میڈیا پر نئی دہلی کی سروجنی بازار کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں عوام کا رش سیلاب کی صورت میں گرم کپڑوں اور مذہبی تہوار کو منانے کے لیے ایک دوسرے پر گرتے پڑتے نظر آرہے ہیں۔ خریدار دکانوں پر ایسے گرے ہوئے ہیں جیسے مفت میں اشیاء مل رہی ہو، بازار میں گھومتے پھرتے لوگوں نے نہ تو ماسک پہنا ہے اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا ہے۔
Sarojini Nagar market – Xmas Bazar. Omicorn दब कर ही मर जायेगा pic.twitter.com/Q7xe8KJNvX
— Sarika Talwar (@sarikatalwar) December 21, 2021
سوشل میڈیا پر سروجنی بازار کی ویڈیو وائرل ہوئی تو عوام نے اپنی تنقیدی توپوں کا رخ مارکیٹ انتظامیہ کی جانب کیا جس پر سروجنی نگر منی مارکیٹ ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے صدر اشوک رندھاوا نے اس صورتحال کے لیے بازار کی فٹ پاتھوں پر قائم ٹھیلے اور پتھارے والوں کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
#WATCH | The crowd of shoppers swells at Sarojini Market in Delhi as people shop for winters and the festive season. pic.twitter.com/s1en4oelJx
— ANI (@ANI) December 22, 2021
رندھاوا کا کہنا تھا کہ ہم صرف اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ گاہک دکانوں کے اندر کویڈ کے لیے موزوں رویے کی پیروی کریں لیکن جب وہ باہر کہیں بھی ہوں تو اس کے بارے میں کچھ نہیں کر سکتے۔ ٹھیلے اور پتھارے والے مارکیٹ ایسوسی ایشن کی بات نہیں سنتے ہیں۔ حکام کو ذمہ داری لینا ہوگی کہ سماجی دوری برقرار نہ رکھنے اور ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک اور لاک ڈاؤن سے خوفزدہ ہیں کیونکہ ہمیں پہلے ہی دو پچھلے لاک ڈاؤن کے دوران بہت زیادہ نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ہم صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے حکام کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔ رندھاوا نے کہا کہ مارکیٹ کے چار دروازے ہیں۔ تمام دروازوں پر سینیٹائزر اور تھرمامیٹر والے گارڈز تعینات کر دیے گئے ہیں۔
نئی پابندیاں اور امی کرون کا خوف
پوری دنیا کی طرح بھارت میں بھی عالمی وباء کی نئی جان لیوا قسم اومی کرون تیزی سے بڑھ رہا ہے، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دہلی میں کرسمس اور سال نو کی تقریبات کی اجازت نہیں ہوگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 125 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جو 22 جون کے بعد سے سب سے زیادہ یومیہ کیسز تھے۔ میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں اب تک اومی کرون ویرینٹ کے 64 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں:
Discussion about this post